مدینہ منورہ اسلامی یورنیوسٹی میں نئی فیکلٹی کا اضافہ

پیر 15 اکتوبر 2018 13:36

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی نے ملکی قوانین و عدالتی امور کی تدریس اور تحقیق کرنے والی فیکلٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ اسلامی یورنیوسٹی میں نئی فیکلٹی کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی میں ملکی قوانین و عدالتی امور کی تدریس اور تحقیق کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ اس اضافے کے بعد جامعہ اسلامیہ کی فیکلٹی کی تعداد 9 ہو گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر حاتم المرزوقی کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکلٹی کے قیام سے فرزندان اسلام اور مقامی نوجوانوں کی خدمت احسن انداز میں انجام دی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں قائم کالج کو1381ھ میں اسلامی یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :