بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21اکتوبر کو کھیلا جائیگا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:46

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21اکتوبر ..
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ21 اکتوبرکو کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈو ل کے مطابق دوسرا میچ 24 اکتوبر، تیسرا میچ 27 اکتوبر، چوتھا میچ 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان بھارت کو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :