ثانیہ مرزا کو ‘بے بی شاور لباس’ پر سخت تنقید کا سامنا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:46

ثانیہ مرزا کو ‘بے بی شاور لباس’ پر سخت تنقید کا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سوشل میڈیا پر ٹینس سٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بے بی شاور لباس پہننے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پیلے رنگ کے لباس میں جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو مہرون رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا گیا ، یہ تصاویر ‘بے بی شاور’ کے موقع پر لی گئی تھیں۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو روایتی طور پر مبارکبادوں کے ساتھ ساتھ تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر ثانیہ کے وزن کا بھی مذاق بنایا گیا یاد رہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جب کوئی بھی خاتون امید سے ہوتی ہے تو اس کا وزن خود بخود بڑھ جاتا ہے۔