شہید ملت لیاقت علی خان کی بر سی کل منائی جائیگی

پیر 15 اکتوبر 2018 13:51

شہید ملت لیاقت علی خان کی بر سی کل منائی جائیگی
لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ، تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما، شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان جنہیں 16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاتھا کی 67 ویں بر سی آ ج منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جن سے مختلف سیاسی ،صحافتی ، قائدین خطاب اور تحریک پاکستان سمیت ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔