جنوبی کشمیر میں طلباء کا تیز رفتارانٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا مطالبہ

پیر 15 اکتوبر 2018 14:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں مختلف امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء نے تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سروسز کے مسلسل بند رہنے سے ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مختلف امتحانات کی تیاری کرنے والے کئی طلباء نے اخبارات کو ای میل کئے گئے ایک مشترکہ خط میں انٹرنیٹ سروسز کی مسلسل معطلی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ای میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم جنوبی کشمیرکے طلباء یہ بات آپ کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیںکہ گزشتہ چھ روز سے علاقے میں 3G/4G انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئی ہیںاورعلاقے میں صرف2Gانٹرنیٹ سروس کام کررہی ہے جس سے تعلیم و تعلم کے مقصدسے ویڈیوز ڈائون لوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ای میل میںحکام سے استدعا کی گئی ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز بحال کی جائیں تاکہ طلباء آنے والے امتحانات کے لیے تیاری پر اپنی توجہ مرکوز کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :