ضمنی انتخابات ،ْ پی ٹی آئی نے مجموعی طورپر 15،ْ (ن)لیگ نے 11 نشستیں حاصل کرلیں ،ْ الیکشن کمیشن

پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ق اور اے این پی نے دو دو نشستیں حاصل کیں، 3 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ،ْنتائج کا اعلان

پیر 15 اکتوبر 2018 14:06

ضمنی انتخابات ،ْ پی ٹی آئی نے مجموعی طورپر 15،ْ (ن)لیگ نے 11 نشستیں حاصل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 36 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی، پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر 15،مسلم لیگ ن نے 11 ،ْ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ق اور اے این پی نے دو دو نشستیں حاصل کیں، 3 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے 36 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔

قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن )اور پی ٹی آئی نے چار چار نشستیں جیتیں، جبکہ مسلم لیگ ق نے 2 اور متحدہ مجلس عمل کے حصے میں ایک نشست آئی۔پنجاب اسمبلی کی 13 میں سے 6نشستیں مسلم لیگ (ن اور5 پی ٹی آئی نے جیتیں، 2آزادا میدوار کامیاب ہوئے،کے پی کے کی 9 نشستوں میں سے 6 پی ٹی آئی ،2 اے این پی اور ایک مسلم لیگ ن نے جیتی ۔سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست آزاد امیدوار نے جیت لی۔