معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی علالت کے باعث ہسپتال منتقل ،ْ

کل پتے کے آپریشن کا امکان

پیر 15 اکتوبر 2018 14:04

معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی علالت کے باعث ہسپتال منتقل ،ْ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کل منگل کو ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔

ان کے مشہور گانوں میں قمیض تیری کالی، چن کتہاں گزاری ای رات وے اور دیگر شامل ہیں۔1994 میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :