حضرت بہائوالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آغاز

درگاہ کے سجادہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیکر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا

پیر 15 اکتوبر 2018 14:04

حضرت بہائوالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آغاز
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) حضرت بہائوالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آغازپیر سے ملتان میں ہوگیا۔برصغیر کے معروف صوفی بزرگ شیخ اسلام حضرت بہائوالدین زکریا سہروردی علیہ رحمہ کا 779 واں تین روزہ عرس ملتان میں شروع ہوگیا ،ْ درگاہ کے سجادہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیکر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

شیخ اسلام حضرت بہائوالدین زکریا تحصیل کہروڑ میں 27 رمضان المبارک 566 ہجری کو پیدا ہوئے، دینی تعلیم کیلئی12 سال کی عمر میں ہی خراسان، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا سفر کیا۔حضرت بہائوالدین زکریانے ملتان میں ایک عظیم درسگاہ قائم کی، آپ کی دینی تعلیمات اور خدمات کی وجہ سے برصغیر میں اسلام پھیلا ہے۔ آج بھی زائرین کی بڑی تعداد آپ کی درگاہ پر حاضری دینے آتی ہے۔حضرت بہائوالدین زکریا معروف روحانی بزرگ شہاب الدین سہروردی کے دست بعیت ہوئے اور ان کے حکم پر برصغیر میں رشد و ہدایت کا کام کیا۔علماء و مشائخ کے مطابق حضرت بہائوالدین زکریا کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارہ کا درس ملتا ہے۔