برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل اُمید سے

میگھن مارکل 2019ء میں بچے کو جنم دیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 اکتوبر 2018 13:51

برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل اُمید سے
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2018ء) : برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل اُمید سے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اُمید سے ہیں اور ان کے ہاں اگلے سال 2019ء میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شاہی جوڑے نے شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

اور اسی لیے شاہی جوڑے نے یہ خوشی کی خبر سب کو سنائی۔ میڈیا کے مطابق یہ خبر ملنے پر شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، شہزادہ چارلس اور ملکہ برطانیہ بہت خوش ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس 19 مئی 2018ء کو برطانوی شاہی خاندان میں ایک تاریخ ساز شادی ہوئی۔ برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی ونڈسر کاسل میں انجام پائی۔

(جاری ہے)

شہزادی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادے ہیری اور میگھن ایک بڑی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

شاہی جوڑے کی شادی پر عوام میں بھی شدید جوش خروش دیکھنے میں آیا ۔ شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔جب کہ شاہی خاندان کی اس شادی کی تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔شاہی جوڑے کی شادی میں نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی میں شرکت کی۔

جب کہ ونڈسر پیلس میں ہونے والی تقریب میں 2 ہزار 600 افراد کو مدعو کیا گیا۔ ونڈسر کاسل میں شاہی خاندان کی شاہی شادی کی تقریب ہو ئی۔ جہاں آنجہانی لیڈی ڈیانا سمیت ملکہ الزبتھ اور دیگر شاہی افراد کی شادیاں طے پائی تھیں۔شادی میں ملکہ الزبتھ بھی شرکت کی۔جب کہ میگھن کے والد بیماری کے سبب بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کر پائے ۔

اس لیے امریکی اداکارہ میگھن اپنی والدہ کے ہمراہ ونڈسر کاسل پہنچی۔
شادی کی تقریب میں میگھن کی والدہ بھی موجود تھیں۔
شہزادے ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونڈسر کاسل پہنچے۔ شہزادے ہیری اپنی شادی پر فوجی وردی میں ملبوس تھے
مہمانوں نے شہزادے ہیری کی چرچ آمد پر ان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

اداکارہ میگھن مارکل نے اپنی شادی کی تقریب میں سفید رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس تھیں۔
دلہن میگھا کے والد شادی کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے اس لیے وہ شہزادہ چارلس کے ہمراہ چرچ آئیں۔ تاہم اب اس شاہی جوڑے نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اُمید سے ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019ء کے موسم بہار میں متوقع ہے۔