Live Updates

2018ء کا سال چوہدری برادران کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گیا

چوہدری برادران کے 4 افراد چوہدری پرویز الہیٰ،چوہدری مونس الہیٰ،چوہدری حسین الہیٰ اور چوہدری سالک حسین اسمبلیوں کا حصہ بن گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 13:59

2018ء کا سال چوہدری برادران کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2018ء) سال 2018ء چوہدری برادران کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔اس سال چوہدری خاندان کے 4 افراد اسمبلی میں پہنچ گئے۔یہ سال چوہدری برادران کی سیاست کے لیے بہترین ثابت ہوا۔چوہدری ظہور الہیٰ کی نئی نسل نے صوبائی اسمبلی کی ایک جب کہ قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں اپنے قدم جما لیے۔گجرات کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا تو مونس الہیٰ کا میاب قرار ہائے۔

چوہدری مونس الہٰی ملک کے نامور سیاست دان سمجھے جاتے ہیں اور یہ چوہدری ظہور الہیٰ شہید کے پوتے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے ہیں۔مونس الہیٰ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے بھی ہیں۔جب کہ عام انتخابات میں چوہدری پرویز الہیٰ پی پی 30 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے۔

(جاری ہے)

جب کہ این اے 68سے چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الہیٰ ایم این اے منتخب ہوئے۔چوہدری حسین الہیٰ نے سب سے کم عمر رکن قومی اسمبلی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ این اے 65 چکوال سے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین بھی کامیاب ہوئے۔اور اس کے ساتھ ہی ملکی سیاست میں چوہدری ظہور الہیٰ کا خاندان وہ واحد خاندان ہے جس کے چار افراد اسمبلیوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی ق لیگ اب پنجاب کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت کی ضرورت بن گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب میں سادہ اکثریت کا خواب ادھوارا رہ گیا۔پی ٹی آئی پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیت کر ق لیگ پر کم انحصار کرنا چاہتی تھی تاہم اس منصوبے میں ناکام رہی جب کہ وفاق میں بھی پی ٹی آئی کا ق لیگ اور ایم کیو ایم پر انحصار برقرار رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات