ویکسینیش تمام بچوں کا حق، انہیں بیماریوں سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پولی کلینک میں خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کے آغاز کے موقع پر گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا آغاز صدر مملکت نے پولی کلینک میں کیا۔ خسرہ سے بچاؤ کی ملک گیر مہم 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ ویکسینیش تمام بچوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسینیش بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی اور اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔