Live Updates

وزیر اعظم عمرا ن خان کے اگلے ماہ دورہ چین کیلئے تیاریاں مکمل ،صرف تین وزراء ساتھ لیجانے کا فیصلہ

اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبو ں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا،بین القوامی درآمدی نمائش میں بھی خصوصی شرکت کرینگے

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمرا ن خان کے اگلے ماہ دورہ چین کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین نومبر کو چین پہنچیں گے جہاں وہ تین روز قیام کرینگے،ان کے ہمراہ صرف تین وزراء چین جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم چینی صدر ،وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ عمران خان 5 نومبر کو شنگھائی میں بین القوامی درآمدی نمائش میں بھی خصوصی شرکت کرینگے ۔دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبو ں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات