Live Updates

تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ضمنی انتخابات میں مداخلت نہیں کی ‘ جمشید اقبال چیمہ

پی ٹی آئی نے تمام صوبوں میںکامیابی حاصل کر کے خو دکو وفاق کی جماعت ثابت کیا ‘ وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ضمنی انتخابات میں مداخلت نہیں کی ،اگر پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کو پیش نظر رکھنا ہوتا تو مشکل فیصلوں کی بجائے ضمنی حلقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کرا دئیے جاتے،انشا اللہ پانچ سالوں میں ملک میں مثبت تبدیلیاںرونما ہوں گی جس سے ملک خوشحالی کی راہ پر گامنزن ہوگا۔

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور تمام صوبوں میںکامیابی حاصل کر کے خو دکو وفاق کی جماعت ثابت کیا ہے ۔ماضی میں حکومتیں پولیس ، انتظامیہ، پٹواریوں، اساتذہ سمیت ہر سرکاری محکمے کو ضمنی انتخابات جیتنے پابند کرتی تھیں ۔

(جاری ہے)

خزانے سے بوریوں کے منہ کھول دئیے جاتے اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جاتا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے ضمنی انتخابات کے موقع پر کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کی گئی اور کسی بھی حلقے سے کسی ادارے کے خلاف مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔انشا اللہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو فروغ دے گی اور اسی سے ہم با وقار قوم بنیں گے ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پانچ سالوں بعد خود کو عوام کے سامنے احتساب کے لئے پیش کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات