Live Updates

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح نئی حکومت پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار

پیر 15 اکتوبر 2018 15:17

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح نئی حکومت پر عوام کے اعتماد کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نئی حکومت پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص رحیم یار خان کے پی ٹی آئی ورکرز اورعوام نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو واضح طور پر کامیاب کرایا ہے جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی پی 261 رحیم یار خان 7 پر ضمنی انتخابات کے نتائج آگئے ہیں، اس نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار فواد خان نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے 29526 ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل پی پی کے امیدوار مخدوم حسن رضاہاشمی 14995 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات