قائداعظم کرکٹ ٹرافی، گروپ اے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور گروپ بی میں سوئی سدرن سوئی گیس کی ٹیمیں سرفہرست

پیر 15 اکتوبر 2018 15:17

قائداعظم کرکٹ ٹرافی، گروپ اے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور گروپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور گروپ بی میں سوئی سدرن سوئی گیس کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔ تفصلات کے مطابق گروپ اے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کے آر ایل کی ٹیم 33 پوائنٹس اور پشاور کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

گروپ بی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم 35 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان واپڈ اور کراچی کی ٹیمیں 34، 34 پوائنٹس کے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائینز، پشاور، کوٹہ ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل مرحلہ یکم نومبر سے جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، سپر ایٹ مرحلہ 7 نومبر سے شروع ہو۔