مسلم لیگ(ن) کی اقتدار میں واپسی نوشتہ دیوار ہے، علی اکبرگجر

قوم تمام تر دھاندلیوں اور انتقامی کاروائیوں کے باوجود میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، رہنمامسلم لیگ (ن)

پیر 15 اکتوبر 2018 15:21

مسلم لیگ(ن) کی اقتدار میں واپسی نوشتہ دیوار ہے، علی اکبرگجر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق صدر علی اکبر گجر، جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود، سابق صدر ضلع کورنگی علی عاشق گجرسینئر پارٹی رہنمائوں رانا محمد عارف، سردار محمد نذیر، اعجاز باجوہ، محمد فاضل عباسی، فصیح الرحمن،امجد علی اعوان، شرافت علی نے ایک مشترکہ بیان میں ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کو بائیس کروڑ پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر عدم اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی رائے میں تیزی سے مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں․ قوم کے سامنے نا اہل حکومت کے کرتوت بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ہیں․ عوام ایک ماہ کی حکمرانی سے اتنے بیزار ہوچکے ہیں کہ موجودہ حکومت کی مدت برداشت کرنا نا ممکن نظر آتا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق صدر علی اکبر گجر نے ضمنی انتخاب میں قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھیوں کی کامیابی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بے مثال جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا اور ملک بھر کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اقتدار میں واپسی نوشتہ دیوار ہی․ ملک بھر کے ضمنی انتخابات قوم پر مسلط کردہ نا اہل حکومت پر عدم اعتماد ثابت ہوئے ہیں․ قوم تمام تر دھاندلیوں اور انتقامی کاروائیوں کے باوجود میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہی․حکمرانوں سے نجات کے لئے قومی اسمبلی میںعدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی حکمران جماعت اپنی ناقص کارکردگی کے بوجھ تلے دب کر خود ہی فارغ ہوجائے گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن نا اہل حکمرانوں پر اپنا وقت برباد کرنے کی بجائے آئندہ سال آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی صف بندیاں شروع کریں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کو ملک کی سیاست سے مکمل طور پر بے دخل کرنے کی تیاری کریں تاکہ آئندہ سالوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیر ملک بھر کے بلدیاتی اداروں اور پارلیمنٹ میں اتنی بھاری اکثریت کے ساتھ پہنچیں کہ قوم کو قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست دے سکیں․