سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں‘کرکٹر شعیب ملک

پیر 15 اکتوبر 2018 15:30

سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں‘کرکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی گردش کرنے والی خبروں کو غلط قرار دیدیا ‘ شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کرنے کیلئے بھارتی شہر حیدر آباد میں ہیں اور انہیں کسی بھی وقت باپ بننے کی خوشی مل سکتی ہے، تاہم سوشل میڈٰیا پر ان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر گردش کررہی ہیں‘اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ سوشل میڈیا پر سامنے والی ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔