Live Updates

مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ محمد یوسف خان ہوتی کی ملاقا ت

پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، جرمن نائب سفیر جرمنی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور اہم بین الاقوامی امورپر ملکر کام کر نے کاخواہا ں ہے ،ملاقات میں بات چیت پاکستان کی نئی حکومت بین الاقوامی برادری سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے ،یوسف خان ہوتی

پیر 15 اکتوبر 2018 15:41

مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) جرمنی کے نائب سفیر ڈاکٹر جینز جو کیش نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور اہم بین الاقوامی امورپر ملکر کام کر نے کاخواہا ں ہے ۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ق )کے مرکزی سینئر نائب صددراور پارٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ محمد یوسف خان ہوتی نے پاکستان میں جرمن کے نائب سفیر سے جرمن ایمبیسی میں ملاقات کی اس موقع پر پولیٹکل سیکشن کے سربراہ اور مینیجنگ ڈائریکٹر دین برادرزرحمان الدین بھی موجود تھے ۔

جرمن نائب سفیر سے ملاقات میں مسلم لیگ (ق )کے مرکزی سینئر نائب صدر یوسف خان ہوتی نے پاکستان حکومت کی نئی خارجہ پالیسی اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات جبکہ پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات بدلتے ہوئے حالات میں پاک جرمن تعلقات کی اہمیت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اورعالمی تجارت میں اس کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دوسرے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

۔یوسف خان ہوتی نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت بین الاقوامی برادری سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق )پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے بین الاقوامی برادری سے تعلقات کی مزید وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔یوسف خان ہوتی نے کہاکہ پاکستان کے دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں جرمنی کے ساتھ تجارتی تعلقات سب سے قریبی اور مضبوط رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جرمن ایک مضبوط اور طاقتور قوم ہیں جنہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں حیرت انگیز ترقی کی ہے پوری دنیا میں معیار کے اعتبار سے اپنا لوہا منوایا ہے۔جرمنی کے نائب سفیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور اہم بین الاقوامی امور پر مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات