بینظیر بھٹو کیس ،ْپراسیکیوٹر کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان بری

مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم عمر عبداللہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری جار کردئیے

پیر 15 اکتوبر 2018 15:41

بینظیر بھٹو کیس ،ْپراسیکیوٹر کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان بری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے پراسیکیورٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے چوہدری ذوالفقار کے قتل کا مختصر فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں گرفتار ملزم عدنان عادل اور حماد حسین کو شک کی بنیاد پر بری کردیا جبکہ مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم عمر عبداللہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری جار کردئیے۔خیال رہے کہ عدالت نے مقدمے میں دلائل مکمل ہونے پر 14 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ،ْاس مقدمے میں استغاثہ کی طرف سے 25 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے گئے۔