ضمنی انتخابات میں سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی ،ْ سب سے زیادہ فیصل آباد میں رہا

پیر 15 اکتوبر 2018 15:41

ضمنی انتخابات میں سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی ،ْ سب سے زیادہ فیصل آباد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابات میں سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی ،ْ سب سے زیادہ فیصل آباد میں رہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آئوٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 28.31 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 35.71 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہورکے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آئوٹ 45 فیصد سے زائد رہا ، سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ 52.32 فیصد فیصل آباد کے حلقہ پی پی 103 ،ْ سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی کے حلقہ این اے 243 میں رہا۔واضح رہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور(ن) لیگ نے چارچار، ق لیگ نے دواورایم ایم اے نے ایک نشست حاصل کی۔