پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 15:42

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو صاف رکھنے سے بہت سے متعدی امراض سے بچایا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں اس بات کا شور اجاگر کرنا ہے کہ ہاتھوں کو صاف رکھ کے صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور بہت سے متعدی اور غیر متعدی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

رواں برس یہ دن ’’ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنایئے‘‘ کے عنوان کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے شعبہ ہائی جین کے تحت دیہی علاقوں میں اس اہمیت کے حوالے سے مختلف تربیتی ورکشاپس منعقد کی جاتی ہں جس میں لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنانے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بہت سی بیماریوں سے بچائو کا آسان طریقہ صحت و صفائی کے اصولوں کو مدنظر رکھنا اور اس سے متعلق شعور اجاگر کرنا سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھونا، پانی کو ابال کر پینا، کھانے سے قبل ہاتھوں کو صابن سے دھونے کی پختہ عادت نہ صرف اپنے اندر پیدا کرنی چاہیے بلکہ بچوں کو بھی اس کی تاکید کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :