اربوں روپے کا پانی چوری ہو رہا ہے،

پانی چوری روک کر دکھائوں گا، فیصل واوڈا

پیر 15 اکتوبر 2018 16:22

اربوں روپے کا پانی چوری ہو رہا ہے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈانے کہا ہے کہ اربوں روپے کا پانی چوری ہو رہا ہے، پانی کی چوری روک کر دکھائوں گا۔ سندھ کو مزید پانی ملے گا کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈانے کہاکہ اربوں روپے کا پانی چوری ہو رہا ہے، دو ہفتوں میں ڈسٹری بیوشن کینال پر سیکیورٹی تعینات کرنا ہوگی۔

دو ہفتے میں سیکیورٹی تعینات نہ کی گئی تو سخت ایکشن لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے پانی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، ماضی کی حکومتوں نے صرف اپنوں کو نوازا، غریبوں کو نہیں پوچھا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ میئرکراچی اپنی فریاد کر رہے ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں، میری گفتگو کے بعد لوگ کہیں گے 18 ویں ترمیم میں مداخلت ہوگئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری روک کر دکھائوں گا، وزارت کا چارج لیے 4 دن ہوئے ہیں، مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہا ہوں۔

سندھ کو مزید پانی ملے گا کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 روپے کمانے کے لیے 10 لاکھ خرچ کیے گئے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا آپشن موجود ہے۔ صوبے میں رہتے ہوئے بے ایمانی نہیں کرنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی ملیر کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اچھے آدمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :