مجوزہ بفر زون سے بھاری ہتھیاروں کے انخلا کے باوجود باغیوں کی گولہ باری،دوفوجی ہلاک

پیر 15 اکتوبر 2018 16:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) شام کے شمال مغربی علاقے میں قائم کیے جانے والے مجوزہ بفر زون سے باغیوں نے مارٹر گولے فائر کیے ۔انھوں نے شمال مغربی صوبے ادلب سے نزدیک واقع صوبہ حماہ کی جانب یہ گولہ باری بھاری ہتھیاروں کے انخلا کے باوجود کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ غیر فوجی علاقے میں موجود باغیوں نے نزدیک واقع صوبہ حماہ میں شامی فوج کے ٹھکانوں کی جانب گولہ باری کی جس سے دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔

انھوں نے غیر فوجی علاقے کے دوسرے حصوں سے صوبہ حلب کی جانب بھی گولہ باری کی ۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔شامی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بھاری ہتھیاروں کے انخلا کے بعد جنگ بندی سمجھوتے کی یہ پہلی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس غیر فوجی علاقے کو مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :