مسرور عباس انصاری کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

پیر 15 اکتوبر 2018 16:28

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کو سرینگر میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماء کو نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے چوتھے مرحلے سے قبل گرفتار کرنے کے بعد سرینگر کے صفہ کدل پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ان کی گرفتاری کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ پارٹی رہنمائوں آغا سید یوسف اور سید مظفر رضوی کی قیادت میں لوگوںکی بڑی تعداد نے سرینگر بارہمولہ ہائی وے پر اکٹھے ہوکر مسرور عباس انصاری کی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ہائی وے پر ٹریفک معطل رہی ۔ مقررین نے اس موقع پر علیل رہنماء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔