کلیم اللہ گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فٹ بالر بن گئے

پیر 15 اکتوبر 2018 16:30

کلیم اللہ گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فٹ بالر بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) قومی فٹ بال ٹیم کے رکن اور سابق کپتان کلیم اللہ نے گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فٹ بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا تاہم فٹنس مسائل کو جواز بناکر پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے انہیں بنگلا دیش میں شیڈول ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تھا جس پر کلیم اللہ نے فیڈریشن حکام کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

(جاری ہے)

کلیم اللہ ان دنوں غیر ملکی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں‘ کلیم اللہ 100 گول مکمل ہونے پر خوشی سے سرشار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مزید اعزازات حاصل کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :