احتساب عدالت: اسحاق ڈار کے 3 پلاٹوں کی قرقی کا حکم
پلاٹوں کی فروخت کا اختیارصوبائی حکومت کے حوالے، 2، 2 کنال کے پلاٹوں میں ایک پلاٹ علی مصطفی ڈار، ایک تبسم ڈار اور ایک پلاٹ اسحاق ڈار کے نام پرہے
ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 16:26
(جاری ہے)
دوسری جانب حکومتی نمائندوں کی منی لانڈرنگ کی روک تھام اور برطانیہ میں زیر التواء مقدمات کی رفتار تیز کرنے کے لئے آئندہ ہفتے لندن میں منظم اورسنجیدہ جرائم کے انسداد کیلئے برطانوی ایجنسی کے سربراہ سے گفت و شنید ہو گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے سوئٹزر لینڈ کی حکومت سے معاہدہ کرنے میں پانچ سال ضائع کر دیئے، سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس سے متعلق جامع معلومات کے حصول کے لئے کام جاری ہے، سوئس اکاؤنٹس میں 200 ارب ڈالر زکا اسحاق ڈار ہی بتا سکتے ہیں، ماضی میں ہر سال 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی، احتساب کا عمل شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اندھا دھند قرضہ لینے کی پالیسی کے نتیجے میں اس وقت ہم 30 ہزار ارب روپے کے مقروض ہیں، حکومتی شعبے میں کام کرنے والے بیشتر ادارے خسارے میں جا رہے ہیں ، سرکاری شعبے میں چلنے والے اداروں اورکارپوریشنوں کا کا خسارہ ایک ٹریلین سے زیادہ ہو چکا ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ سوئس اکاؤنٹس میں 200 ارب ڈالر کا اسحاق ڈار ہی بتاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماضی میں معاہدے پر اتفاق ہواتھا مگر یہ روبہ عمل نہیں ہوسکا تھا کیونکہ معاہدہ ہونے کے بعد ایک من گھڑت چیز اس میں ڈال دی گئی جس پر مذاکرات کی صورت میں پانچ سے چھ سال ضائع کر دیئے گئے۔ سوئس بینکوں کی مکمل معلومات کے لئے ہم نے جرمنی کی حکومت سے بھی درخواست کر دی ہے، اس ضمن میں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر سے بھی ملاقات ہوئی ہے کیونکہ جرمن حکومت نے 2010ء میں سوئس حکومت کا لیک ہونے والا ڈیٹا خریدا تھا جس میں تمام سوئس اکاؤنٹس کی معلومات موجود ہیں اور جرمنی بھارت سمیت 26 ممالک کے ساتھ وہ ڈیٹا شیئر کر چکا ہے، پاکستان ن سے اس ڈیٹا کو حاصل کرنے کے لئے آج تک ریکویسٹ ہی نہیں کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.