صوبائی وزیر تعلیم نے بیٹی اور دو بھتیجیوں کو گورنمنٹ اسکول میں داخل کر کے انقلابی تبدیلی کا آغاز کردیا ہے، شرف الزماں

پیر 15 اکتوبر 2018 16:37

صوبائی وزیر تعلیم نے بیٹی اور دو بھتیجیوں کو گورنمنٹ اسکول میں داخل ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے انقلابی تبدیلی کا آغاز کردیا ہے، سید سردار علی شاہ نے اپنی اکلوتی بیٹی کیف اور دو بھتیجیوں کو گورنمنٹ گرلز میراں اسکول حیدرآباد میں داخل کر کے جراتمندانہ اقدام کیا ہے، اس سے سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں انقلابی تبدیلیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ میں شرف الزماں نے کہا کہ ان کے اس اقدام سے عوام کا سرکاری تعلیمی اداروںپر اعتماد بڑھے گا جس سے ان اسکولوں کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ٹیچرز اور دیگر اسٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا جس سے نہ صرف ان سرکاری اسکولوں میں ریکارڈ داخلے متوقع ہیں بلکہ ان تعلیمی اداروں کے ذریعے معیار تعلیم بھی بلند ہوگا۔

متعلقہ عنوان :