انار کا جوس بواسیر،دائمی بخار، پیٹ کی تمام خرابیوں کا بہترین علاج ہے، ماہرین صحت

پیر 15 اکتوبر 2018 16:37

انار کا جوس بواسیر،دائمی بخار، پیٹ کی تمام خرابیوں کا بہترین علاج ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ انار کا جوس ایک بہترین علاج ہے، ملیریا اور پرانے بخاروں میں جب مریض کو کمزوری کے ساتھ ہر وقت پیاس لگتی ہے تو انار کا جوس بہترین علاج ہے۔ماہرین صحت کے مطابق بخاری کی حالت میں چھلکے سمیت انار کا جوس شہد میں ملا کر نہار منہ پینا بے حد مفید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انار کا جوس پیٹ کی تمام خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

دائمی بخار کے مریض کے لئے انار کا جوس اکسیر ہے۔ منہ کے اندر خشکی بار بار پیاس جیسی شکایتوں کو انار کا جوس دور کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بواسیر کے مریض کو ادرک اور لونگ میں باریک پیس کرانار کا جوس ملا کر پلانے سے مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انار کا جوس پینے سے چہرے کی رنگت سرخ ہو جاتی ہے اور جسمانی اعضاء میں بھی توانائی آ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :