Live Updates

عمران خان کی حکومت میں 18 ویں ترمیم کو شدید خطرات لاحق ہیں،مرتضیٰ وہاب

بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ صرف غیر جمہوری نہیں جمہوری قوتوں سے بھی جمہوریت کو خطرات ہیں،مشیر اطلاعات سندھ

پیر 15 اکتوبر 2018 16:40

عمران خان کی حکومت میں 18 ویں ترمیم کو شدید خطرات لاحق ہیں،مرتضیٰ وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیربرائے اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت میں 18 ویں ترمیم کو شدید خطرات لاحق ہیں،بلاول بھٹو نے کل ہی واضح کیا ہے کہ صرف غیر جمہوری نہیں جمہوری قوتوں سے بھی جمہوریت کو خطرات ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحریک انصاف کے وزیرآبی وسائل فیصل وواڈا کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کیا ۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ فیصل واوڈا کی 18 ویں ترمیم پر گفتگو آئین شکنی کے مترادف ہے۔ فیصل وواڈا کا لب و لہجہ جمہور سے زیادہ آمریت کی ترجمانی کر رہا ہے۔صوبائی حکومت کے مینڈیٹ کو سبوتاژ کرنی کی کوشش ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل وواڈا کو عدالت دوہری شہریت کیس میں بلا رہی ہے مگر موصوف جانے کو تیار نہیں۔

عدالتوں کا احترام نہ کرنے والوں کو وفاقی وزیر بنا دیا گیاہے۔سندھ حکومت کا پانی بچاو کے لیے کینال لائننگ کے کام کی کہیں مثال نہیں ملتی۔سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اضافی پانی کی بات کی تو وفاقی وزراء دھمکیوں پر اتر آئے۔فیصل وواڈا کراچی کے 650 ملین گیلن پانی کے مطالبے پر ہمارا ساتھ کیوں نہیں دے رہے مرتضی وہاب نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان کا سونامی قوم پر بجلی بن کر ٹوٹ رہا ہے۔بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر اربوں روپے کابوجھ پڑے گاسندھ میں بجلی کی 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 12 ماہ کا معمول ہے۔بجلی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے معیشت مزید تباہی کی طرف بڑھے گی۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کا اسٹیرنگ آئی ایم ایف کے ہاتھ آچکا ہے۔سندھ میں اووربلنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے سندھ میں زراعت تباہ ہے بجلی قیمتوں میں اضافہ مزید تباہی لائے گا۔وفاقی حکومت عوام دشمن اقدامات سے گرہیز کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات