چناری ،سڑک کی تعمیر کا وعدہ پورا نہ کرنے پر عوام کا وزیراعظم فاروق حید ر کے خلاف احتجاج

حکومت آزاد کشمیر کے خلاف شدید نعرے بازی سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پیر 15 اکتوبر 2018 16:45

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے کھچا ڈولری تا سم گڑنگ روڈ کی تعمیر کا وعدہ پورا نہ کرنے کے خلاف پانچ دیہاتوں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے شاہراہ سرینگر احتجاجا ٹائر جلا کرکھچا کے مقام پر پانچ گھنٹے تک بند کر دی گئی حکومت آزاد کشمیر کے خلاف شدید نعرے بازی سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں جبکہ سرینگر مظفرآباد بس سروس کو بھی احتجاجا شاہراہ جہلم ویلی سے گذرنے نہیں دیا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے پرائیویٹ گاڑیوں کے زریعے متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر جانے والے مسافروں کو لائن آف کنٹرول چکوٹھی پہنچایا کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر موجود رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان کے آبائی حلقہ کے علاقوں کھچا ڈولڑی،نا نڈر،سم گڑنگ،سوکڑاور ڈمیاںکے سینکڑوں افراد نے اویس نقوی ،ظہور نقوی ،راجہ یوسف خان ،راجہ نصیر خان ،غلام مصطفی ،چوہدری رشید،چوہدری محمد سائیں،وزیر شاہ ،سید نزاکت حسین شاہ ،راجہ عزیز خان ،راجہ نثار خان اور دیگر کی قیادت میں شاہراہ جہلم ویلی پر کھچا کے مقام پر صبح آٹھ بجے سے دن ایک بجے تک دھر نا دیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک رکھی مظاہرین حکومت اور انتظامیہ مخالف شدید نعرے بازی کرتے رہے بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر ضلع کو نسل ہٹیاں بالا فرید خان ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم ،ایس ڈی ایم ہٹیاں شوکت گیلانی ،ایس ایچ او چناری فیض الرحمن عباسی ،ایس ایچ او سٹی راجہ یاسر اور ایس ایچ سی آئی اے جاوید گوہر نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے مذاکرات میں دونوں ایڈمنسٹریٹرز اور انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی اور تحریری معائدہ کیا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر روڈ کی تعمیر کا آغاز کر نے کے علاوہ پانچوں دیہاتوں کے نمائندگان کی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کروا کر دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں گے مظاہرین کی جانب سے یقین دہانی کے بعد سرینگر مظفرآباد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اس موقعہ پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ روڈ کی عدم تعمیر سے درجنوں لوگ زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں وزیراعظم فاروق حیدر نے الیکشن سے قبل روڈ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا جو دو سال پورے ہونے کے بعد بھی پورا نہیں ہو سکا اور نہ ہی کسی نے آج تک ہماری طرف نظر کی اگر ایک ہفتہ میں ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے اور پھر ہم اس سے بھی شدید احتجاج کریں گے پھر حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی