قادیانیوں کے سرکاری عہدے پر تعیناتی کے معاملے پر دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 15 اکتوبر 2018 16:48

قادیانیوں کے سرکاری عہدے پر تعیناتی کے معاملے پر دائر درخواست پر فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) اسلام آؒباد ہائی کورٹ نے قادیانیوں کے سرکاری عہدے پر تعیناتی کے معاملے پر دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے احتشام نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ معاشی اصلاحات کونسل میں بطور ممبر عاطف میاں کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ یہ شہریوں کا آئینی حق ہے کہ وہ سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کے بارے میں جانچ کاری کریں ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سرکاری عہدوں پر براجمان غیر مسلم کی تفصیلات کو پبلک کیا جائے بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :