جیل کی سلاخیں یا آزادی، ڈاکٹر شاہد مسعود کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

پی ٹی وی کرپشن کیس میں معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:48

جیل کی سلاخیں یا آزادی، ڈاکٹر شاہد مسعود کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) جیل کی سلاخیں یا آزادی، ڈاکٹر شاہد مسعود کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا، پی ٹی وی کرپشن کیس میں معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی جب سماعت شروع ہوئی ۔

درخواست گزار کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ میں حاضری کے لئے مزید مہلت دی جائے ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت قابل از گرفتاری میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ بعدازاں عدالت نے 21 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔