پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے نائلہ انور دختر خورشید انور کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’’بھیرا اور چنیوٹ میں لکڑی کی کندہ کاری؛ جمالیاتی اور تاریخی جائزہ‘‘کے موضوع پر،حامد علی فاروق ولد عبد الخالق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’الا سرائیلیات فی تفسیر القر طبی: تخریج و تحقیق‘‘کے موضوع پر،جمیل اختر ولد اختر حسین کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’مصر میں تفسیر قرآن میں تجدد پسندی کے رجحانات (امین الخولی اور عائشہ بنت الشاطئی کا اختصاصی مطالعہ ‘‘کے موضوع پراوراسماء مجید دختر رانا عبدالمجید کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’بہاولپور شہر کے بلدیاتی کچرے کا بندوبست : ایک جامع حکمت عملی ‘‘کے موضوع، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔