پنجاب یونیورسٹی میں ٹیکس ریٹرنزکے حوالے سے آگاہی سیمینار کل ہوگا

پیر 15 اکتوبر 2018 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں ٹیکس پیئیرز فسیلٹیشن زون ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور کے اشتراک سے ٹیکس دینے والوں کو این ٹی این کی فراہمی، ٹیکس ریٹرین کی فائلنگ ، فائلر اور نان فائلر سمیت ٹیکس سے متعلق معلومات بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے بطور کل بروز ( منگل ) کو صبح 11بجے الرازی ہال میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔