Live Updates

ہری پور کی عوام نے 6 دفعہ اعتماد کا اظہار کر کے حلقہ کی نمائندگی کیلئے رکن قومی اسمبلی منتخب کیا،گوہر ایوب خان

پیر 15 اکتوبر 2018 17:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سابق وزیر خزانہ گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ ضلع ہری پور کی غیور عوام نے متواتر چھ دفعہ اعتماد کا اظہار کر کے حلقہ کی نمائندگی کیلئے رکن قومی اسمبلی منتخب کیا، ایٹمی دھماکوں کیلئے اس وقت کی حکومت کو اعتماد میں لیکر ملک عظیم کو ایٹمی قوت بنایا۔

(جاری ہے)

سابق ناظم خورشید انور خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پور کی عوام نے ہمیشہ جن ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالا اس کو خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کیلئے کوشاں رہے، ملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات