Live Updates

ڈپٹی کمشنر ہری پورنے خسرہ کے خلاف 13 روزہ مہم کا افتتاح کر دیا گیا

انسداد خسرہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 5 سال تک کے 159903 بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے، زاہد پرویز وڑائچ

پیر 15 اکتوبر 2018 17:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے خسرہ کے خلاف 13 روزہ مہم کا افتتاح کر دیا گیا، انسداد خسرہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ نے 13 روزہ انسداد خسرہ مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق تنولی، ڈی ایچ آئی ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سہیل ادریس، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رافع ظفر اور ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر عمران خان بھی موجود تھے۔

قبل ازیں بچوں کو انجکشن لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاع کیا گیا۔ بعد ازاں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں 12 روزہ انسداد خسرہ مہم شروع ہو چکی ہے جو 15 اکتو بر سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران ضلع ہری پور کے 159903 بچوں کو خسرہ سے بچائو کیلئے انجکشن لگائے جائیں گے، اس حوالہ سے 216 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچائو کیلئے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا، سول سوسائٹی اور عوامی نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انسداد خسرہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے، مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات