Live Updates

اقوام متحدہ کی طرف سے ملنے والی امداد عراق کویت جنگ متاثرین میں تقسیم کی جائے، چیئیرمین متاثرین یونین افتخار قریشی کا مطالبہ

پیر 15 اکتوبر 2018 17:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) عراق کویت جنگ متاثرین یونین کے چیئیرمین افتخار قریشی نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ملنے والی امداد متاثرین میں تقسیم کی جائے۔ پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1990-91ء میں ہونے والی عراق کویت جنگ کے دوران ہزاروں پاکستانی متاثر ہو کر وطن لوٹ آئے تھے۔

(جاری ہے)

اس وقت اقوام متحدہ نے متاثرین کو اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کیا تھا اور او پی ایف کو امداد فراہم کی تھی جو تاحال ہمیں نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ 2012ء میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لے کر او پی ایف کو ہدایت کی تھی کہ متاثرین کو فوری طور پر امداد دی جائے جو اقوام متحدہ نے فی کس فراہم کی تھی مگر تاحال متاثرین کو امداد فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ او پی ایف کو امداد کی فراہمی کا پابند کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات