پولیس پالیسی اورحکمت عملی پر عمل درآمدی اقدامات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،آئی جی سندھ

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

پولیس پالیسی اورحکمت عملی پر عمل درآمدی اقدامات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے محکمانہ سطح پرپوسٹنگ پانیوالے ڈی آئی جیز وایس ایس پیز کے ساتھ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کیا اور امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول سمیت دیگر اقدامات پر رہنما ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس پالیسی اورحکمت عملی پر عمل درآمدی اقدامات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور آزاد وغیرجانبدار رہتے ہوئے فرائض منصبی کی ادائیگیوں کو بغیر کسی دباؤ کے بطریق احسن مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایریاز کا وزٹ کریں اور مختلف کمیونٹیز سے ملاقات کرکے انکے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تمام ترپیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لائیں اور اس کے تناظر میں باقاعدہ کیریئر پلان ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی تقرریوں وتبادلوں کے عمل میں میرٹ اور اہلیت اور کارکردگی کو پرکھتے ہوئے مجموعی اقدامات اٹھائیں تاہم ضروری ہیکہ جملہ اقدامات میں مفاد عامہ کا خاص خیال رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کارکردگی میں اضافے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ علاقوں کی سطح پر کمیونٹی پولیسنگ کو ناصرف فروغ دیا جائے بلکہ تمام تر راست اقدامات میں دیانت داری اور سنجیدگی کو ترجیح بھی دی جائے ۔ڈاکٹرسیدکلیم امام کا کہنا تھا کہ علاقوں میں آباد لوگوں کے مسائل سنیں اور اپنے کردار اور عمل سے ایک ایسا تاثر اجاگر کریں کہ جو عوام اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کے فروغ اور پائیدار رابطوں کا سبب بنے کیونکہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں اگر نمایاں کامیابیاں چاہتے ہیں تو ضروری ہیکہ قانون پسند شہریوں کا ہر ہرپلیٹ فارم پر احترام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :