نیتھن لیون کو بریٹ لی اور مچل جونسن کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹیں درکار

پیر 15 اکتوبر 2018 18:06

نیتھن لیون کو بریٹ لی اور مچل جونسن کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولرز بریٹ لی اور مچل جونسن کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ نیتھن لیون کے نشانے پر آ گیا، مایہ ناز سپنر کو دونوں بائولرز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ لیون (آج) منگل کو پاکستان کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر لیون ایک ساتھ دونوں بائولرز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چوتھے آسٹریلوی بائولر بن جائیں گے، اس وقت لیون اور بریٹ لی کی وکٹوں کی تعداد برابر ہے، دونوں نے 310 وکٹیں لے رکھی ہیں، جونسن نے 313 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

کینگروز کی جانب سے شین وارن 708 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ڈینس للی 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :