محکمہ لا ئیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے مصروف عمل ہیں، ترجمان محکمہ لائیو سٹاک

پیر 15 اکتوبر 2018 18:08

فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) محکمہ لا ئیوسٹاک کے زیراہتمام ڈویژن میں 16موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز متحرک ہیں جو مقررہ شیڈول کے مطابق ہرگائوں کے وزٹ کرکے مویشی پال حضرات کو ان کے جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ لائیوسٹاک نے بتایا کہ مویشی پال حضرات کو فارمر ز ڈے کے دوران اپنے جانوروں بالخصوص گائے،بھینسوں کی صحت برقرار رکھنے کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہریونین کونسل میں ویٹرنری ہسپتال بھی موجود ہیں جہاں جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ کٹڑوں،بچھڑوں کو پیدائش کے فورا بعد بھینس کا دودھ پلائیں اورباڑہ اور ماں کے تھنوں کی صفائی کا خیال رکھیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :