ٹیوٹا نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر الیکٹریشن اور ایچ وی اے سی آر شارٹ کورسز متعارف کروادیئے

پیر 15 اکتوبر 2018 18:08

فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ٹیوٹا نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر الیکٹریشن اور ایچ وی اے سی آر شارٹ کورسز متعارف کرو ا دیئے ہیں جبکہ کارپینٹر، پلمبر اور ہوم اپلائنسز کے کورسز بھی شروع کرنے کا اعلان کیاہے نیز ٹیوٹا نوجوان نسل کو روزگار کی یقینی فراہمی کیلئے ٹیکنیشن پی کے کے تعاون سے مزید جدید کورسز بھی متعارف کروائے گی۔

ٹیوٹا کے ذرائع نے بتایاکہ پراجیکٹ کو پہلے بڑے شہروں کے منتخب ادار وں میں شروع کیا گیا ہے اورٹیوٹا کورسز کی ضروریات کے مطابق زیر تربیت افرادی قوت کو ٹریننگ دینے کیلئے ٹرینرز کی دستیابی ،نصاب اور ٹیچرز لرننگ ریسورسز کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کورسز میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں کا امتحان لے گاتاہم دونوں ادارے ایک دوسرے کی مشاورت سے ضرورت کے مطابق موجودہ نصاب میں تبدیلی کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹیوٹا کے اساتذہ کو ٹریننگ کروانے کیلئے ماسٹر ٹرینر فراہم کیے جائیں گے اور بہترین ماہر افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پراجیکٹ کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ متعلقہ انڈسٹری میں آن جاب ٹریننگ کے علاوہ سرٹیفکیٹ کی فراہمی کیلئے انٹرن شپ لازمی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ ٹیکنیشن پی کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو مارکیٹ ریٹس کے مطابق روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :