قومی ٹیم آئندہ ماہ بھارت میں کامن ویلتھ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پیر 15 اکتوبر 2018 18:18

قومی ٹیم آئندہ ماہ بھارت میں کامن ویلتھ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) قومی ٹیم آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول کامن ویلتھ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کامن ویلتھ جوڈو چیمپئن شپ 5 سے 12 نومبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی، فیڈریشن ایونٹ میں 25 کھلاڑیوں کو بھیجے گی، فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے مراسلہ بھجوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن آن لائن ویزا ایپلیکیشن فارم پاکستان میں کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے ہمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے آن لائن اپلائی کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم آرگنائزر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں ویزہ کیلئے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں دولت مشترکہ کے تمام ممالک شرکت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :