نان فائلرز کے خلاف ہونے والے اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ متوقع ہے،میاں زاہد حسین
پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موبائلز کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون سے موبائلز کی غیر قانونی تجارت کا رستہ بند ہوگا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
پیر 15 اکتوبر 2018 18:47
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میںکہا کہ پانامہ لیکس کے نتیجے میں شروع ہونے والا سیاسی عدم استحکام آج اسٹاک ایکسچینج میں 41ارب ڈالر سرمایہ کاری کی کمی کی صورت میں ملک میں جاری معاشی بحران کا پتہ دے رہا ہے، اس سیاسی بحران سے کئی معاشی مسائل نے جنم لیا جس میں روپے کی قدر میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، برآمدات میں کمی، مالیاتی اور تجارتی خسارہ میں اضافہ شامل ہیں۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ ان معاشی مسائل کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں تقریباً25فیصد اضافہ کیا گیااور حکومت نے IMFسے باقاعدہ رجوع کرلیا۔ IMFسے قرضہ کا حصول اگرچہ وقتی ضرورت ہے لیکن مستقبل میں پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کے لئے حکومت اقدامات کرے۔ صنعتی ترقی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔35بلین ڈالر کے تجارتی خسارہ پر قابو پانے کے لئے ایکسپورٹ سیکٹر میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں گیس کی قیمتیں باقی صوبوں کے مطابق کرنے سے ٹیکسٹائل کی ایک سو بندصنعتیںکھلنے کا اعلان ہوا جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کا برآمدات میں حصہ بڑھے گا لیکن تمام شعبوں میں یکساں ترقی کے لئے حکومت صنعتی اور برآمداتی سیکٹرز کے لئے مراعات فراہم کرے۔ میاں زاہد حسین نے کہاپی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرد موبائل فونز کے استعمال کے خلاف حالیہ کریک ڈاون سے موبائل فون کی غیر قانونی تجارت کا راستہ روکنے میں مدد ملے گی اور ایک بڑی صنعت ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگی۔ حکومتی اعلانات کے مطابق 20اکتوبر کے بعد تمام موبائل جو غیر قانونی ذریعہ سے ملک میں آئے ہیں بند ہوجائینگے ۔ اسمگلنگ کی راہ روکنے کے لئے وزیرخزانہ اسد عمر کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے گا، جس سے مستقبل میں اسمگلنگ کا سدباب کیا جاسکے گا۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً15کروڑ افراد موبائیل فونز استعمال کرتے ہیں جن میں سے 77فیصد افراد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔موبائیل فونز کی صنعت کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے ٹیکسز کی مد میں حکومتی آمدن میں زبردست اضافہ ہوگااور موبائیل فونز کے غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کے لئے استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.