حریت رہنمائوںقاضی یاسر اور عاشق حسین کو کالے قانون کے تحت جموں کی جیلوں میں منتقل کردیاگیا

پیر 15 اکتوبر 2018 18:56

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںقابض انتظامیہ نے تحریک حریت کے رہنماء عاشق حسین نارچور اور قاضی یاسر کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال اور ہیرانگر جیلوںمیں منتقل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قاضی یاسر کو گزشتہ ہفتہ اسلام آبا دقصبے میں ایک پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کرلیاگیا تھا جس میں انہوںنے ریڈ ونی کولگام کے عوام کی حمایت کاعزم ظاہر کیاتھا جو علاقے میں فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔

قاضی یاسر نے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ امت اسلامی جنوبی کشمیر کے تمام چوکوں پر بیلٹ باکسز رکھے گی اور لوگوں سے آزادی یا بھارت کے ساتھ رہنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کیلئے کہاجائیگا ۔ تحریک حریت کے رہنماء عاشق حسین نارچور جنہیں گزشتہ ماہ گرفتار کیاگیاتھا کو جموں کی ہیرانگر جیل منتقل کردیاگیا ہے۔