حکومت نے کٹ موبائل پر پابندی لگادی،ماہانہ 8 لاکھ موبائل فون درآمد نہیں ہونگے

کٹ موبائل پر ٹیکس دینے کوتیار ہیں لیکن زیادہ ٹیکس کی وجہ سے غیرقانونی کاروبار پنپتا ہے، محمدرضوان

پیر 15 اکتوبر 2018 19:03

حکومت نے کٹ موبائل پر پابندی لگادی،ماہانہ 8 لاکھ موبائل فون درآمد نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) حکومت کی جانب سے کٹ موبائل کے کاروبار پر پابندی کے بعد ماہانہ آٹھ لاکھ موبائل فون درآمد نہیں ہوسکیں گے۔تاجروں کے مطابق کٹ موبائل پر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن زیادہ ٹیکس لگنے کی وجہ سے غیرقانونی کاروبار پنپتا ہے۔موبائل کٹ کے کاروبار پر پابندی کے بعد سالانہ 33 سے 35ارب روپے کے کٹ موبائل کی درآمد رک جائے گی۔

پاکستان میں ماہانہ آٹھ لاکھ موبائل فون درآمدہوتے ہیں۔استعمال شدہ موبائل کٹ کی مارکیٹ 35 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 14 کروڑ موبائل سمزرجسٹرڈ ہیں۔ پاکستان میں سالانہ ایک کروڑ موبائل فون درآمد کئے جاتے ہیں ۔ان موبائل فون میں کٹ موبائل کا حصہ 35 فیصد تک ہے۔کراچی الیکٹرانک مارکیٹ ڈیلرزکے صدرمحمد رضوان نے بتایاکہ کٹ موبائل پر ٹیکس دینے کوتیار ہیں لیکن زیادہ ٹیکس کی وجہ سے غیرقانونی کاروبار پنپتا ہے۔موبائل کا کاروبار کرنے والے تاجروں کا کہناتھا کہ استعمال شدہ کٹ موبائل کٹ سستا ہونے کی وجہ سے بڑی کھپت ہے ۔موبائل درآمد کرنے والوں نے کہا کہ سالانہ 33 سے 35 ارب روپے مالیت کے موبائل کٹ درآمد کئے جاتے ہیں ۔ حکومت ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات کرے ۔