یہودی شرپسندوں نے غرب اردن میں زیتون کے 400 پھل دار درخت کاٹ ڈالے

پیر 15 اکتوبر 2018 19:05

بیت لحم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) غاصب یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک باغ میں گھس کر سیکڑوں پھل دار پودے کاٹ ڈالے، ان زیادہ تر زیتون کے پودے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مقامی سماجی کارکن خضر احمد صلاح نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے گروپ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سیفول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔ انہوں نے افرات کالونی کے قریب فلسطینی شہری ابراہیم سلیمان صبیح کا زیتون کا باغ تباہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :