نیوزی لینڈ کی دو خاتون کارکنوں کی فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں اسرائیل کی طرف سے دبائومیں لانے کے لیے جرمانے پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے،گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 19:34

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) نیوزی لینڈ میں دو خواتین سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی ۔ یہ مہم جاری ہے۔ اب تک انہوں نے 14 ہزار نیوزلینڈ کے ڈالر جمع کرلیے ہیں۔ امریکی کرنسی یہ رقم 9108 ڈالر کے برابر ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی ایک عدالت نے دونوں کارکنوں کو پاپ موسیقار لورڈ کو تل ابیب میں ایک تقریب کے بائیکاٹ پر قائل کرنے پر جرمانہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی کارکنان جسٹن ساکس اور نادیہ ابو شنب نے گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ۔ گذشتہ برس انہوں نے 45 ہزار شیکل کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمع ہونے والی رقم غزہ کی پٹی میں خواتین کی بہبود پر صرف کریں گی۔نیوزی لینڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ چونکہ ہمیں صہیونی ریاست کی طرف سے دبائومیں لانے کے لیے جرمانہ کیا گیا۔ ہم نے اس کا جواب فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔