مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

پیر 15 اکتوبر 2018 19:56

مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھاجس کے ذریعے ابتدا میں صارفین اٴْن پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، جو غلطی سے سینڈ ہوگئے ہوں، بعدازاں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا ،ْ اب کمپنی اس فیچر میں ایک بڑی تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔

ویب بیٹا انفو کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق اب صارفین اپنے میسجز بھیجے جانے کے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد انہیں ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ فار ایوری ون کا آپشن استعمال کیا ہے تاہم پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسج منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :