Live Updates

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی کے فواد احمد کو مبارکباد

پیر 15 اکتوبر 2018 20:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے رحیم یار خان سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست سے حالیہ ضمی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر فواد احمد کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کارکنان اور عوام کا پاکستان تحریک انصاف حکومت پر اعتماد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ ایک مقبول جماعت ہے جو وزیراعظم عمران خان کی باوثوق قیادت میں اپنے پورے اعتماد سے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور ملک کو خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات