ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے،سکندر خان عباسی

نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کی قلعی چند دنوں میں ہی کھل گئی ہے،لیگی رہنما

پیر 15 اکتوبر 2018 20:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) جان محمد روڈ کے رہنما سکندر خان عباسی‘ خالد خان عباسی‘ شمریز خان عباسی‘ جاوید خان‘ رفاقت‘ اویس اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ضمنی انتخابات میں عوام نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) اور قائد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کی قلعی چند دنوں میں ہی کھل گئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام نے ضمنی انتخابات میں جس طرح (ن) لیگ کے اُمیدواروں کو کامیاب کرایا وہ ان کی محبت اور جمہوریت کیلئے شریف فیملی کی قربانیوں پر اعماد کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں جمہوریت کی بقاء اور عوام کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگرنو منتخب اراکین کی اسمبلی آمد سے یہ آواز بلند طاقتور ہوگی۔